بڈگام،بھارتی پولیس نے فلسطینیوں کے حق میں ریلی نکالنے پر منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

ہفتہ 29 مارچ 2025 19:32

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی پولیس نے بڈگام کے علاقے بیرواہ میں یوم القدس کے موقع پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالنے پر منتظمین اور شرکاء کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق منتظمین اور شرکاء کے خلاف بیرواہ تھانے میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون’’ یو اے پی اے‘‘ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس نے شرکا پر الزام عائد کہ انہوں نے قابل اعتراض نعرے لگائے۔

متعلقہ عنوان :