بیٹے کے پاکستان کیخلاف ڈیبیو پر خوش ہوں: والد محمد عباس

ہفتہ 29 مارچ 2025 21:14

بیٹے کے پاکستان کیخلاف ڈیبیو پر خوش ہوں: والد محمد عباس
نیپیئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2025ء) پاکستان کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اظہر عباس اپنے بیٹے محمد عباس کے پاکستان کے خلاف ڈیبیو پر خوش ہیں۔

(جاری ہے)

اظہر عباس بیٹے کا ڈیبیو میچ دیکھنے کے لیے نیپیئر میں موجود ہیں، ان کا کہنا ہے کہ میں ا?ج فخر محسوس کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ بیٹے کا پاکستان کے خلاف ڈیبیو ہوا ہے۔اظہر عباس کا یہ بھی کہنا ہے کہ محمد عباس نیوزی لینڈ کے کامیاب کرکٹر بنیں گے۔واضح رہے کہ محمد عباس نے اپنے ون ڈے کے ڈیبیو میچ میں پاکستان کے خلاف برق رفتار 52 رنز صرف 26 بالز پر اسکور کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :