ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت لاہور ڈیویلپمنٹ پروگرام بارے اہم اجلاس، ہفتہ وار کارکردگی اور پیشرفت کا جائزہ لیا

ہفتہ 29 مارچ 2025 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2025ء) ڈپٹی کمشنر سید موسی رضا کی زیر صدارت لاہور ڈیویلپمنٹ پروگرام بارے اہم اجلاس منعقد ہوا۔.اجلاس میں لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کی ہفتہ وار کارکردگی اور پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن شاہد عباس کاٹھیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مدثر نواز نے شرکت کی.۔

ایم ڈی واسا ، زونل آفیسرز ایم ایس ایل ، ڈائریکٹرز واسا ، نیسپاک اور ای سی ایس پی کے سینئر اہلکاروں سمیت تمام اسسٹنٹ کمشنرز بھی اجلاس میں شریک ہوئے.۔ نیسپاک نے ترقیاتی کاموں کی اب تک کی پیشرفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ میں بتایا کہ واسا لاہور تیس فیصد ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے ساتھ انتہائی چیلنجینگ منصوبے کی کامیابی کے مراحل تیزی سے طے کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

. ایم سی ایل دس فیصد سے زائد کاموں کی تکمیل کے ساتھ منصوبے کی کامیابی کیلئے ترقیاتی کام مقرر وقت میں مکمل کرنے کیلئے پر عزم ہے ۔انہوں نے رفتار اور معیار کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں.۔ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے ڈیش بورڈز کے ذریعے تمام تر سکیمز کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے. ڈی سی لاہور نے MIS/GIS میپنگ کے ساتھ ڈیش بورڈز کو مسلسل اپڈیٹ کرنے کی ہدایت کی.۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل اور نیسپاک کی رپورٹ کے مطابق ٹھیکیداروں کو واجبات کی فورا اور مسلسل ادائیگی یقینی بنائی جا رہی ہے۔. ڈی سی لاہور نے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کے اعلی ترین معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی.۔ انہوں نے کہا کہ واٹر اینڈ سیوریج سسٹم کی بحالی، بہتری اور تعمیر سے عوام کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :