اگیتی کپاس کے ٹارگٹ کے حصول کے لئے تمام ممکنہ وسائل کا موثر استعمال کیا جائے گا،سیکریٹری زراعت

ہفتہ 29 مارچ 2025 23:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2025ء) سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی زیرِ صدارت صوبہ میں اگیتی کپاس کی کاشت بارے جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت کا کہنا تھا کہ کپاس کی فصل ملکی معیشت کے لئے ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

کپاس کی اگیتی کاشت پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے اڑھائی ارب روپے کے خصوصی مراعاتی پیکج کی منظوری دی ہے جس کے تحت5 ایکڑ یا اُس سے زائد ملکیتی رقبہ پر اگیتی کپاس کی کاشت پر25 ہزار روپے مالی اعانت کی جائے گی۔

مالی اعانت صرف کسان کارڈ کے ذریعے ہی فراہم کی جائے گی۔انھوں نے مزید کہا کہ صوبہ پنجاب میں اگیتی کپاس کی کاشت کاہدف 10 لاکھ ایکڑ مقرر کیا گیا ہے۔اگیتی کپاس کے ٹارگٹ کے حصول کے لئے تمام ممکنہ وسائل و ذرائع کا موثر استعمال کیا جا رہا ہے۔اب تک7 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبہ پر اگیتی کپاس کی کاشت مکمل ہو چکی ہے۔ افتخار علی سہو نے بتایا کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال 3 گنا سے زائد رقبہ پر اگیتی کپاس کاشت ممکن ہوئی ہے

متعلقہ عنوان :