
ایف بی آر کو رواں مالی سال کے 9 ماہ کی وصولیوں میں 716 ارب کے شارٹ فال کا سامنا
اتوار 30 مارچ 2025 14:55
(جاری ہے)
یک ٹیکس عہدیدار نے بتایا کہ کم افراط زر اور معاشی سست روی کے باوجود مارچ میں محصولات کی وصولی میں سال بہ سال 32 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس کی وجہ نفاذ کی کوششوں میں اضافہ ہے، خاص طور پر چینی کے شعبے میں، جس میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران 39 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں آخری سہ ماہی کے دوران محصولات کی وصولی میں مزید بہتری کی توقع ہے، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پہلے ہی ایف بی آر محصولات کی وصولی کے ہدف پر نظر ثانی کر چکا ہے۔آئی ایم ایف نے مالی سال 25 کے لیے ہدف 12 ہزار 913 ارب روپے سے 580 ارب روپے کم کرتے ہوئے 12 ہزار 333 ارب روپے کر دیا ہے، آئی ایم ایف نے محصولات کی وصولی کے ہدف کو مزید نیچے لانے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے، تاہم وزیر اعظم کا اصرار ہے کہ ایف بی آر اس ہدف کو پورا کرنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کرے۔اس کمی کی بنیادی وجہ درآمدات سے وصولی میں کمی، مینوفیکچرنگ کی سست نمو اور غیر متوقع طور پر کم افراط زر ہے، جو حالیہ مہینوں میں سب سے کم سنگل ہندسوں تک گر گئی ہے۔ایف بی آر نے مالی سال 2025 کے 9 ماہ میں ٹیکس دہندگان کو 384 ارب روپے کے ریفنڈز کی ادائیگی کی، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 378 ارب روپے کے مقابلے میں 1.58 فیصد زیادہ ہے، تاہم مارچ میں ریفنڈ کی ادائیگیوں میں تقریباً 52 فیصد کمی واقع ہوئی اور یہ سال بہ سال 34 ارب روپے رہ گئیں۔حکومت نے مالی سال 25 میں 3 ہزار 659 ارب روپے کی اضافی آمدن کی پیشگوئی کی تھی، جس کی بنیاد جی ڈی پی میں 3 فیصد اضافہ، لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں 3.5 فیصد اضافہ، افراط زر کی شرح 12.9 فیصد اور درآمدات میں 16.9 فیصد اضافہ ہے تاہم آزاد ماہرین اقتصادیات کا اندازہ ہے کہ مالی سال 25 میں حقیقی محصولات کی وصولی تقریباً 12 ہزار ارب روپے ہوگی۔جولائی تا مارچ انکم ٹیکس کی وصولیاں 4 ہزار 127 ارب روپے رہیں، 3 ہزار 841 ارب روپے کے ہدف سے جو 286 ارب روپے زیادہ ہیں، وصولیوں میں گزشتہ سال کے 3 ہزار 238 ارب روپے کے مقابلے میں 27 فیصد اضافہ ہوا۔مالی سال 2025 کے 9 ماہ میں سیلز ٹیکس وصولیوں میں 653 ارب روپے کا شارٹ فال دیکھا گیا، اس مد میں وصولیاں 3 ہزار 513 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 2 ہزار 860 ارب روپے رہیں۔سیلز ٹیکس کی وصولی میں گزشتہ سال کے 2 ہزار 225 ارب روپے کے مقابلے میں 29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مالی سال 2025 کے 9 ماہ میں کسٹمز کی وصولیاں گزشتہ سال کے 801 ارب روپے کے مقابلے میں 16 فیصد بڑھ کر 927 ارب روپے تک جاپہنچیں۔مالی سال 25 کے 9 ماہ میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) وصولی کے ہدف سے 143 ارب روپے کم ہو کر 537 ارب روپے ہوگئی، تاہم ایف ای ڈی میں گزشتہ سال کے 401 ارب روپے کے مقابلے میں 34 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔مزید قومی خبریں
-
مارگلہ ہلز میں ہرن کی ہلاکت پر ڈاکٹر مصدق ملک نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا
-
داتا دربار کی تزئین وآرائش تیزی سے جاری،پاکستان استحکام کی جانب گامزن ہے،اسحاق ڈار کی میڈیا سے گفتگو
-
بھٹو کا قتل عالمی سازش تھی جس کا مقصد پاکستان کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنا تھا: شرجیل انعام میمن
-
5 جولائی پاکستان کی جمہوری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، وزیراعلی سندھ
-
5 جولائی 1977ہماری تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے، بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کی روانڈا کے 31ویں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا کیپٹن کرنل شیر خان ( نشان حیدر) کے یوم شہادت پر پیغام
-
وزیراعلیٰ کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کے 26 ویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت
-
حضرت سید علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخش ؒ کے مزار کے سالانہ غسل مبارک کی تقریب
-
جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، شرجیل میمن
-
5 جولائی 1977 کو جمہوریت پر شب خون مارا گیا، یہ دن پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا پشاور صدر میں نویں محرم الحرام کے مرکزی ماتمی جلوس کا دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.