عید کے موقع پرضلع اٹک کے ڈیموں،دریاؤں،ندی نالوں کے کنارے پکنک منانے پر پابندی عائد

اتوار 30 مارچ 2025 17:40

عید کے موقع پرضلع اٹک کے ڈیموں،دریاؤں،ندی نالوں کے کنارے پکنک منانے ..
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2025ء) ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا کی ہدایت کے مطابق ضلع بھرکے ڈیموں،دریاؤں،ندی نالوں کے کنارے پکنک منانے پراوراس کےعلاوہ ہرقسم کےغیرمنظورشدہ جھولوں کی تنصیب اوراستعمال پر پابندی عائدکردی ہے۔

(جاری ہے)

یہ پابندی دفعہ 144 کے تحت نافذ کی گئی ہے۔پابندی کا یہ حکم فوری طور پر عمل ہو کر 12اپریل 2025 تک موثرہوگا۔اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔