ژ* شام کے صدر احمد الشرع نے عبوری حکومت کا اعلان کر دیا، 23 وزیروں کی تقرری

اتوار 30 مارچ 2025 18:15

Qدمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2025ء) شام کے صدر احمد الشرع نے عبوری حکومت کا اعلان کر دیا۔ جس میں 23 وزیروں کی تقرری کی گئی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام کی نئی کابینہ میں یاروب بدر کو وزیر ٹرانسپورٹ، محمد یسر برنیہ کو وزیر خزانہ اور امجد بدر کو وزیر زراعت مقرر کیا گیا ہے۔ امجد بدر دروز برادری سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ یاروب بدر علوی برادری سے ہیں۔

مسیحی خاتون ہند کبوات کو وزیر سماجی امور و محنت مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ بشارالاسد حکومت کے خلاف اپوزیشن کا حصہ رہی ہیں۔ اور ان کی خدمات خواتین کے حقوق اور بین المذہبی رواداری کے لیے رہی ہیں۔مرہف ابو قصرہ اور اسعد الشیبانی کو دفاع اور خارجہ امور کے وزیروں کے طور پر برقرار رکھا گیا۔ یہ دونوں وزیروں کی خدمات اس وقت سے جاری ہیں جب سے دسمبر میں بشار الاسد کی حکومت کو عوامی بغاوت کے دوران ہٹا دیا گیا تھا۔صدر الشرعہ نے پہلی بار ایک وزارت برائے کھیل اور ایک وزارت برائے ایمرجنسی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اور ایمرجنسی وزارت کے وزیر کے طور پر وائٹ ہیلمٹس نامی امدادی گروپ کے سربراہ رائد صالح کو مقرر کیا گیا۔