پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے او پی ڈی کی لفٹ مکمل فنکشنل کر دی گئی ہے، ترجمان

اتوار 30 مارچ 2025 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2025ء) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے او پی ڈی کی لفٹ مکمل فنکشنل کر دی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق مریضوں کی سہولت کی خاطر پی آئی سی میں 2 کیتھ لیبز اور ایم آر آئی جنریٹر کو بھی فعال کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پی آئی سی کے ان ڈور کی مکمل 7 اور ایمرجنسی کی 2 لیبز مکمل فنکشنل ہیں۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے او پی ڈی کی لفٹ کو فعال کرنے کیلئے کاوش پر سی ای او پروفیسر بلال محی الدین اور ایم ایس ڈاکٹر عامر رفیق بٹ کو شاباش دیتے کہاہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں -