چیمپئنز ٹرافی کے بعد ٹیم کم بیک کرنا چا ہتی ہے‘ امام الحق

مشکل کنڈیشن میں کھیل کر جو کامیابی ملے گی اس سے ٹیم کو حوصلہ ملے گا، میڈیا سے گفتگو

بدھ 2 اپریل 2025 11:20

ہملٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2025ء)قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر امام الحق نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے بعد ٹیم کم بیک کرنا چا ہتی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کے دوران امام الحق نے کہا ہے کہ مشکل کنڈیشن میں کھیل کر جو کامیابی ملے گی اس سے ٹیم کو حوصلہ ملے گا، پوری امید ہے سیریز کے باقی دونوں میچز جیتیں گے۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں باؤنس ہوتا ہے، 15 سے 20 بال کھیلنے کے بعد رنز آنا شروع ہو جاتے ہیں، ٹیم میں جو کھلاڑی ہیں انہوں نے پاکستان کو بہت میچز جتوائے ہیں۔امام الحق کا کہنا ہے کہ کوشش ہوتی ہے جب گراؤنڈ میں جاؤ تو جیت میں کردار ہو۔