ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شہزاد اقبال کی جانب سے صحت کی سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے خصوصی اقدمات

بدھ 2 اپریل 2025 12:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ثناءﷲ خان کی ہدایات پر ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شہزاد اقبال نے ایل ایچ ڈبلیو/ہیلتھ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر اشفاق کے ہمراہ گلیات کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر بنیادی مرکز صحت بگنوتر، رورل ہیلتھ سنٹر نتھیاگلی، آر ایچ سی خیرا گلی اور خانپور ایوبیہ کا دورہ کیا اور وہاں صحت کی سہولیات، ادویات کی فراہمی، سٹاف کی حاضری اور صفائی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے شہریوں سے مسائل دریافت کئے اور میڈیکل سٹاف کو سروسز کی فراہمی میں بہتری کے حوالہ سے فوری ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :