بطور نمبر 11 بہترین باری، نسیم شاہ نے شعیب اختر کا 22 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

پیسر نے کیویز کیخلاف اپنے کیریئر کی پہلی نصف سنچری بنائی اور 51 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 4 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 2 اپریل 2025 14:00

بطور نمبر 11 بہترین باری، نسیم شاہ نے شعیب اختر کا 22 سالہ ریکارڈ توڑ ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 اپریل 2025ء ) قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر نسیم شاہ نے نمبر 11 کے بیٹر کی طرف سے بہترین ون ڈے باری کھیلنے کا شعیب اختر کا 22 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔
ہیملٹن میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ کے دوران فاسٹ بولر حارث رؤف بیٹنگ کیلئے آئے تاہم باؤنسر لگنے سے کنکشن کا شکار ہوکر ریٹائر ہرٹ ہوگئے۔ 
کنکشن رولز کے تحت نسیم شاہ نے فاسٹ بولر حارث رؤف کی جگہ بیٹنگ کی اور کیویز کیخلاف اپنے کیریئر کی پہلی نصف سنچری بنائی اور 51 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 4 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

(جاری ہے)

 
انٹرنیشنل کرکٹ میں یہ دوسرا موقع تھا جب کسی بھی نمبر 11 کے بیٹر نے نصف سنچری بنائی۔ اس سے قبل سابق فاسٹ باولر محمد عامر نے 2016ء میں انگلینڈ کیخلاف 58 رنز سکور کیے تھے، سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر نے ورلڈ کپ 2003ء میں انگلینڈ کیخلاف ہی 43 رنز سکور کیے تھے۔ 
دوسری جانب فہیم اشرف کیساتھ مل کر نسیم شاہ نے 9ویں وکٹ کیلئے 64 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تھی تاہم ٹیم کو میچ جتوانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔