
دوسرا ون ڈے،نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 84 رنز سے شکست دیکر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
3رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 42ویں اوور میں 208 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،پاکستان کے سات کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل بھی نہ ہوسکے ، آل رائونڈر فہیم اشرف نے 73رنز کی اننگز کھیلی ،نسیم شاہ نے 51رنز بنائے ،نیوزی لینڈ کے مچل مین آف دی میچ قرار پائے
بدھ 2 اپریل 2025 16:40
(جاری ہے)
جہاں پاکستان کے سات کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل بھی نہ ہوسکے وہیں آل راؤنڈر فہیم اشرف نے 73 رنز بنا کر ٹیم کی لاج رکھ لی لیکن ان کی یہ اننگز ٹیم کے کام نہ آسکی۔
حارث رؤف کے 3 رنز پر باؤنسر لگنے سے کنکشن کا شکار ہونے کے بعد ان کی جگہ بلے بازی کرنے والے نسیم شاہ نے بھی دیدہ دلیری سے بلے بازی کی اور پاکستان کو 200 رنز عبور کرنے کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے 51 رنز کی شاندار باری کھیلی۔پاکستان کی پوری ٹیم 42ویں اوور میں 208 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور کیوی ٹیم نے مسلسل دوسرا میچ جیت لیا۔مخالف ٹیم کے بین سیئرز نے شاندار باؤلنگ کا مظاہر کرتے ہوئے 5 شکار کیے جبکہ جیکب ڈفی کے حصے میں 3، وِل اورورکے اور نیتھن اسمتھ کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔اس میچ میں فتح کے ساتھ نیوزی لینڈ نے تین میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔قبل ازیں میزبان نیوزی لینڈ نے دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 292 رنز بنائے۔کیوی اوپنرز نے ٹیم کو 54 رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں، تاہم ساتویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے مچل ٹیم نے بڑے ہدف کی طرف راہ ہموار کی اور 78 گیندوں پر 99 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ان کے علاوہ پاکستانی نژاد محمد عباس 41 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔دیگر بلے بازوں میں ریس ماریو 18، نِک کیلی 31، ہنری نکولس 22، ڈیرل مچل 18، کپتان مائیکل بریس ویل 17، نیتھن اسمتھ 8 اور بین سیئرز 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کے محمد وسیم اور سفیان مقیم نے 2، 2 جبکہ فہیم اشرف، عاکف جاوید اور حارث رؤف نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے 33 سال بعد بھی ٹیسٹ کرکٹ کا منفرد ریکارڈ تاحال عمران خان کے نام
-
جنوبی افریقہ کی تاریخی فتح، آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا
-
ٹمبا باووما بغیر کوئی میچ ہارے ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹائٹل جیتنے والے پہلے کپتان بن گئے
-
آئی پی ایل میچ میں لائٹس بند ہونے کی وجہ پاکستان تھا، خواجہ آصف کے بیان نے بھارتیوں میں ہلچل مچا دی
-
میچ کے دوران بھی طعنہ سننے کو ملا، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ جیت کر 'چوکرز' کے لیبل کو اتار پھینکا، افریقی کپتان
-
آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹ میں گیندوں اور متبادل کھلاڑیوں سے متعلق قوانین میں تبدیلی کردی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز چھ ریجنز میں ہو گیا
-
گوجرانوالہ کے سپوت نوح دستگیربٹ نے پھر تاریخ رقم کر دی، دوسری بار ورلڈ سٹرانگ مین قرار
-
شاہ زین ملک نے صدر ، یعقوب قادری کو کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سکریٹری کے طور پر منتخب
-
حکومت فٹبال کی بحالی میں مکمل معاونت فراہم کرے گی، اسحاق ڈار
-
نیشنزہاکی کپ‘ پاکستان کل ملائیشیا کے مدمقابل آئے گا
-
جنوبی افریقہ نے ’چوکرز‘ کا لیبل اتار پھینکا، 27 سال بعد آئی سی سی ٹائٹل جیتنے میں کامیاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.