Live Updates

ل* ایم خان سپر لیگ بھمبر ایڈیشن دوئم میں شامل تمام 8 ٹیمز کی کٹس رونمائی کی تقریب

بدھ 2 اپریل 2025 18:05

lبھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2025ء) ایم خان سپر لیگ بھمبر ایڈیشن دوئم میں شامل تمام 8 ٹیمز کی کٹس رونمائی کی تقریب گذشتہ روزڈپٹی کمشنر آفس بھمبر میں منعقد ہوئی. اس تقریب میں ڈپٹی کمشنر ضلع بھمبر مرزا ارشد محمود جرال, اسسٹنٹ کمشنر بھمبر عیص بیگ, آفیسر مال محمد علی, اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر بھمبر کمال سبحانی, چئیرمین لیدر بال ایسوسی ایشن قاسم الرحمن, لیگ چئیرمین حافظ شاہد خورشید, لیگ صدر احمد سبحانی, تمام 8 ٹیمز کے کپتانوں اور ایم خان سپر لیگ کی مینجمنٹ نے شرکت کی۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا.

ڈپٹی کمشنر ضلع بھمبر مرزا ارشد محمود جرال نے لیگ میں شامل تمام ٹیموں کے کپتانوں کو ایم خان سپر لیگ کی شرٹس تقسیم کیں.اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ضلع بھمبر کا کہنا تھا کہ بھمبر میں لیدر بال کی اس طرز کی لیگ ہونا نہایت خوش آئند بات ہی. نوجوانوں کو ایک مثبت اور صحت مندانہ سرگرمی کی طرف راغب کرنے کے لیے ایم خان کی یہ کاوش قابل ستائش اور لائق تحسین ہی.

انھوں نے لیگ میں شامل تمام ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ایم خان سپر لیگ کی انتظامیہ کے کرکٹ کے لیے کیے گئے اقدامات, کرکٹ کے لیے لگن اور جزبے کو سراہا. ڈپٹی کمشنر ضلع بھمبر نے ایم خان سپر لیگ کی مینجمنٹ کو لیگ کے دوران ہر قسم کے تعاون کی مکمل یقین دھانی کروائی. جس پر ایم خان سپر لیگ انتظامیہ کی جانب سے ان کا شکریہ ادا کیا گیا. مزید انکا کہنا تھا کہ حکومت آزادکشمیر کھیلوں کے لیے بہتر اقدامات کررہی ہے اور اس سطح کے بہترین ایونٹ مزید آرگنائز کریں گے۔

(جاری ہے)

تقریب کے آخر میں مہمانان گرامی کے ساتھ تمام ٹیموں کے کپتانوں اور ایم خان لیگ انتظامیہ کے عہدیداران نے تصاویر بنوائیں۔

Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :