رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شائستہ جدون سے شوکت ہارون کی ملاقات، عید الفطر کی مبارکباد سمیت پارٹی امور پر تبادلہ خیال

بدھ 2 اپریل 2025 22:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2025ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شائستہ جدون سے ان کی رہائش گاہ پر شوکت ہارون خان جدون نے ملاقات کر کے انہیں عید الفطر کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر دونوں رہنمائوں کے درمیان مقامی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

شوکت ہارون خان جدون نے ڈاکٹر شائستہ جدون کے کام خصوصاً کریش پلانٹس اور ٹھنڈیانی روڈ کے معاملہ پر موثر آواز بلند کرنے پر ان کی تعریف کی اور اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

مسلم لیگ (ن) سوشل میڈیا ٹیم ایبٹ آباد کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ دونوں رہنماﺅں نے ہزارہ میں مسلم لیگ (ن) کو مزید فعال بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا، ہمیں روٹھے ہوئے اپنے ورکرز کو گلے لگانا ہو گا تاکہ یہاں پارٹی اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ سے حاصل کر سکے۔