گندم کے کاشتکاروں کو فصل کی کٹائی پوری طرح پکنے پر کرنے کی ہدایت

جمعرات 3 اپریل 2025 12:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع)سیالکوٹ رانا سلیم شاد نے کہا ہے کہ کاشتکار کٹائی فصل کے پوری طرح پکنے پر کریں اور بارش ہونے کی صورت میں گندم کی فصل سے زائد پانی کی نکاسی کا انتظام کریں۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعتنے کہا کہ کاشتکار گندم کی کٹائی اس وقت شروع کریں جب دانوں میں نمی کا تناسب10 فیصد رہ جائے اس کے لئے دانوں کو دانتوں کے تلے چبائیں اور '' کڑک'' کی آواز آنے کی صورت میں کٹائی شروع کریں،کاشتکار فصل سے جڑی بوٹیوں،کانگیاری اور غیر اقسام کے پودوں سے پاک کرلیں اور فصل کی ہر قسم کے لئے علیحدہ کھلیان لگائیں،کاشتکار گندم کی کٹائی کے بعد بھریاں قدرے چھوٹی باندھیں اور سٹوں کا رخ ایک طرف رکھیں،کھلواڑے چھوٹے رکھیں اور اونچے کھیتوں میں کھلیان لگائیں،اس کے علاوہ کھلواڑوں کے اردگرد کھائی ضرور بنائیں تاکہ بارش کے پانی کی نکاسی کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :