بی جے پی جس طرح وقف بل کا دفاع کر رہی ہے وہ انتہائی افسوسناک ہے ، میر واعظ

مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے مسلمانوں کے تحفظات کو دور کرنے میں کسی قسم کی دلچسپی ظاہر نہیں کی

جمعرات 3 اپریل 2025 13:10

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2025ء)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ وقف ترمیمی بل کے حوالے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے مسلمانوں کے تحفظات کو دور کرنے میں کسی قسم کی دلچسپی ظاہر نہیں کی۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میرواعظ عمر فاروق نے’’ ایکس ‘‘پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ حکمران جماعت بی جے پی جس طرح پارلیمنٹ میں وقف ترمیمی بل کا دفاع کر رہی ہے وہ انتہائی افسوسناک اور پریشان کن ہے ۔

انہوںنے کہا کہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں قائم تنظیم متحدہ مجلس علماء سمیت بھارتی مسلم تنظیموں نے بل کے بارے میں اپنے سنگین خدشات اور تحفظات کا اظہار کیا ہے لیکن اسکے باوجود بل پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا اور یوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی۔میر واعظ نے کہا کہ اس وقت کروڑوں بھارتی مسلمان اپنے حقوق کی کھلم کھلا پامالی دیکھ رہے ہیں اور وہ خود کو انتہائی بے بس محسوس کر رہے ہیں۔