باؤنسر لگنے کے بعد حارث رؤف کی حالت اب بہتر، ٹیم کے ہمراہ سفر بھی کیا

تیسرے ون ڈے میں پیسر کی پلئینگ الیون میں شمولیت سے متعلق افواہیں گردش کررہی ہیں کہ انہیں ٹیم مینجمنٹ آرام کرواسکتی ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 3 اپریل 2025 13:12

باؤنسر لگنے کے بعد حارث رؤف کی حالت اب بہتر، ٹیم کے ہمراہ سفر بھی کیا
ہیملٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 اپریل 2025ء ) نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں ہیلمٹ پر گیند لگنے کے باعث کنکشن کا شکار ہونیوالے حارث رؤف کی حالت میں بہتری آنے لگی۔
رپورٹس کے مطابق ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ کے دوران فاسٹ بولر حارث رؤف بیٹنگ کے دوران ہیلمٹ پر گیند لگنے کے سبب باؤنسر لگنے سے کنکشن کا شکار ہوکر ریٹائر ہرٹ ہوگئے تھے جس کے باعث ان کی جگہ نسیم شاہ نے بطور متبادل بیٹنگ کی تھی۔

(جاری ہے)

 
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حارث رؤف کی طبعیت اب بہتر ہے اور بغیر کسی مشکل کے ٹیم کے ہمراہ سفر کیا جبکہ دوبارہ درد اور کنکشن کی شکایت نہیں کی۔ 
واضح رہے کہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔ 
دوسری جانب تیسرے ون ڈے میچ میچ میں حارث رؤف کی پلئینگ الیون میں شمولیت سے متعلق افواہیں گردش کررہی ہیں کہ انہیں ٹیم مینجمنٹ آرام کرواسکتی ہے۔                                                                                                 

متعلقہ عنوان :