ڈپٹی ڈی ایچ او نے ڈاکٹر اشفاق احمد کا رورل ہیلتھ سنٹر خیرہ گلی اور رورل ہیلتھ سنٹر خانسپور ایوبیہ کا دورہ، صحت سہولیات کا جائزہ لیا

جمعرات 3 اپریل 2025 13:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سردار شکیل سرور کی ہدایت پر ڈپٹی ڈی ایچ او نے ڈاکٹر اشفاق احمد نے کوآرڈینیٹر لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کے ہمراہ رورل ہیلتھ سنٹر خیرہ گلی اور رورل ہیلتھ سنٹر خانسپور ایوبیہ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

دونوں ہسپتالوں میں خصوصی طور پر عید کی چھٹیوں کے دوران مقامی افراد اور ملک کے طول و عرض سے آنے والے سیاحوں کو دی جانے والی صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا۔

افسران نے سٹاف کی خدمات کو سراہا اور ہدایات جاری کیں کہ بلاتفریق مقامی لوگوں اور سیاحوں کی خدمات عبادت سمجھ کر جاری و ساری رکھی جائیں۔ مانیٹرنگ افسران نے جملہ سٹاف کو عید کی مبارکباد دی اور محکمہ صحت ضلع ایبٹ آباد کے صحت سہولت کے عزم کو پورا کرنے کی کوششوں میں ساتھ دینے اور عملی مظاہرہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :