کاشتکاروں کو جنتر کی کاشت کیلئے معیاری بیج استعمال کرنے کامشورہ

جمعرات 3 اپریل 2025 13:36

فیصل ۱ٓباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) محکمہ زراعت نے جنتر کی کاشت کیلئے ہلکی میرازمین کو موزوں قرار دیا ہے اور کاشتکاروں کومعیاری بیج استعمال کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ماہرین محکمہ زراعت کے مطابق زمین کی تیاری کیلئے دو سے تین مرتبہ ہل چلا کر سہاگہ دیتے ہوئے زمین کو اچھی طرح نرم و بھربھرا کر لینا چاہئے تاکہ بہتر اگاؤ ہو سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ جنتر کی کاشت اپریل سے لے کر اگست تک کی جاسکتی ہے البتہ مون سون کے دوران کاشتہ فصلوں کی بڑھوتری بہت اچھی ہوتی ہے۔انہوں نے جنتر کی بطور چارہ و سبز کھاد کاشت کیلئے 20 سے25 کلوگرام جبکہ بیج کیلئے 10 سے 12کلوگرام فی ایکڑ بیج استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشت کے وقت کھیت میں ایک بوری ڈی اے پی فی ایکڑ ڈالی جائے اور وتر میں کاشت شدہ فصل کو پہلا پانی بوائی کے 18سے 22دن کے بعد لگایاجائے تاہم اگر اس دوران بارش ہو جائے تو پانی لگانے کی ضرورت نہیں۔

متعلقہ عنوان :