عید تعطیلات کے دوران زائد کرایہ وصولی اور اوور لوڈنگ پر 70 گاڑیوں کے چالان، ایک لاکھ 53 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد

جمعرات 3 اپریل 2025 17:29

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عید تعطیلات میں زائد کرایہ وصول اور اوور لوڈنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ایک ہزار 265 گاڑیوں کی انسپکشن کی گئی،زائد کرایہ وصولی اور اوور لوڈنگ پر 70 گاڑیوں کے چالان ،43 مسافر گاڑیوں کو بند ،ایک لاکھ 53 ہزار پانچ سو روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ 24 ہزار 160 روپے زائد کرایہ ٹرانسپورٹرز سے مسافروں کو واپس کروایا گیا۔سیکرٹری آر ٹی اے ملک محمد طاہر نےبتایا کہ عید تعطیلات میں زائد کرایہ وصول اور اوور لوڈنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف بھر پورکریک ڈاؤن کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :