سینئروزیر مریم اورنگزیب کی ہدایت پر چیف وائلڈلائف رینجر پنجاب مدثر ریا ض ملک کی زیر نگرانی صوبہ میں فیلڈ کی کڑی مانیٹرنگ کی جاری

جمعرات 3 اپریل 2025 17:46

سینئروزیر مریم اورنگزیب کی ہدایت پر چیف وائلڈلائف رینجر پنجاب مدثر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) سینئروزیر مریم اورنگزیب کی ہدایت پر چیف وائلڈلائف رینجر پنجاب مدثر ریا ض ملک کی زیر نگرانی صوبہ میں فیلڈ کی کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ محکمہ جنگلی حیات کے مطابق جس جگہ یہ جنگلی جانور و پرندے مستقل بسیرا کریں وہاں قرب و جوار میں آتشیں اسلحہ کے استعمال سے گریز کریں ان کے گھونسلوں،گھروندوں اور آشیانوں میں ان کے انڈوں اور بچوں کو نقصان نہ پہنچائیں۔

(جاری ہے)

انہیں اپنے بچوں کیلئے خوراک، دانہ دنکا چگنے اور پانی پینے کیلئے جہاں ضروری و مناسب ہو سہولیات فراہم کریں ۔ ان کے انڈوں اور بچوں کو آندھی اور طوفان کی صورت میں گھونسلوں سے گرنے پر بحفاظت واپس رکھیں چونکہ افزائش نسل کے دوران جنگلی جانور و پرندے ہمارا آسان ہدف ہوتے ہیں اس لیے بعض سفاک ، بے رحم اور لالچی افراد انہیں پکڑ کر چندداموں کے عوض فروخت کرتے ہیں تو ہمیں چاہیے کہ ہوس ،طمع اور لالچ کا شکار ایسے سنگدل افراد پر کڑی نظر رکھیںاور انہیں اس مذموم ، غیرقانونی اور غیر اخلاقی حرکت سے روکیں اور اس بابت فور ی محکمہ کو اطلاع دیں ۔