چین اور بوسنیا و ہرزیگووینا کے درمیان سیاسی اعتماد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، چینی صدر

جمعرات 3 اپریل 2025 18:22

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2025ء) چینی صدر شی جن پھنگ اور بوسنیا و ہرزیگووینا کی صدارتی کونسل کی روٹیٹنگ چیئرپرسن ژلیکا سیویانووچ نے دونوں فریقوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی تیسویں سالگرہ پر ایک دوسرے کو مبارکباد کے پیغامات ارسال کیے۔جمعرات کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور بوسنیا و ہرزیگووینا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 30 سالوں کے دوران، دونوں فریقوں نے مساوات، باہمی احترام اور باہمی فائدے کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دیا ہے۔

(جاری ہے)

صدر شی نے اپنے پیغام میں کہا کہ سیاسی اعتماد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، عملی تعاون کے ثمرات نمایاں ہوئے ہیں، اور مختلف حجم ، مختلف تاریخی و ثقافتی پس منظر اور مختلف سماجی نظاموں کے حامل فریقین کے درمیان دوستانہ تعلقات اور مشترکہ ترقی کی ایک مثال قائم ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ چین اور بوسنیا و ہرزیگووینا کے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور چیئرپرسن کے ساتھ باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے مل کر کوشش کرنے کو تیار ہیں۔ ژلیکا سیویانووچ کہاکہ بوسنیا و ہرزیگووینا چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنا چاہتا ہے تاکہ مشترکہ خوشحالی حاصل کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :