چین-لاوس ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کیلئے لاس کے ساتھ مل کر کام کرنے کوتیار ہیں، چینی صدر

جمعرات 3 اپریل 2025 18:22

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2025ء) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور صدر شی جن پھنگ نے لا پیپلز ریوولیوشنری پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور صدر مملکت تھونگلون کو ایک تعزیتی پیغام ارسال کیا، جس میں لاس کے سابق پارٹی اور ریاستی رہنما کھم تھائی سیفندون کے انتقال پر گہرے دکھ اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا ۔

(جاری ہے)

شی جن پھنگ نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ کھم تھائی کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور عوام کے قریبی ساتھی اور دوست تھے، جنہوں نے چین اور لاس کے درمیان پارٹی اور ریاستی سطح پر تعلقات کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ صدر شی نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین کی پارٹی، حکومت اور عوام ہمیشہ کھم تھائی کو یاد رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین ،لا پیپلز ریوولیوشنری پارٹی اور ریاست کے ساتھ روایتی دوستی کو مضبوط بنانے اور فروغ دینے کو بہت اہمیت دیتا ہے اور چین-لاوس ہم نصیب معاشرے کی تعمیر اور سوشلسٹ کاز کو فروغ دینے کے لیے لاس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :