کمشنر فیصل آباد کی اپنے دفتر میں کھلی کچہری،عوامی مسائل موقع پر حل کرنے کے احکامات دئیے

جمعرات 3 اپریل 2025 19:39

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) کمشنر فیصل آباد مریم خان کی جانب سے اوپن ڈور پالیسی کے تحت عید تعطیلات کے بعد کمشنر دفتر کے دروازے شہریوں کیلئے پھر کھول دیئے گئے ہیں،چھٹیوں کے بعد پہلے ورکنگ ڈے پر کمشنرنے خود اپنے دفتر میں مقررہ اوقات کار کے دوران کھلی کچہری کا انعقاد کرکے نہ صرف شہریوں کی محکموں سے متعلق شکایات سنیں بلکہ متعلقہ محکموں سے درخواستوں پر فیڈ بیک بھی لیا۔

(جاری ہے)

کمشنر مریم خان کا کہنا ہے کہ عوامی شکایات اور مسائل کے حل کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے اور افسران پر واضح کردیا گیا ہے کہ شہریوں کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔کمشنر نے بتایا کہ چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور محکموں کے ہیڈز پر بھی واضح کردیا گیا ہے کہ مقررہ اوقات کے دوران دفاتر میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :