بلوچستان نیشنل پارٹی کا آج ایک ہنگامی کارنر میٹنگ ٹکری نذیراحمد محمدشہی ہائوس مینگل آباد سبی روڈ سریاب میںہوا

جمعرات 3 اپریل 2025 19:48

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2025ء) تحریک تحفظ ننگ ناموس بلوچ دھرنا کے تیاریوں کے سلسلہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کا آج ایک ہنگامی کارنر میٹنگ ٹکری نذیراحمد محمدشہی ہائوس مینگل آباد سبی روڈ سریاب میں زیرصدارت سنٹرل کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر کوئٹہ غلام نبی مری منعقد ہوا اجلاس میں بی این پی کوئٹہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی۔

ضلعی پروفیشنل سیکرٹری میر مصطفے سمالانی اور ڈاکٹر شبیراحمد قمبرانی ان کے ہمراہ تھے۔ہنگامی اجلاس میں مینگل آباد بابو نوروز یونٹ اور دیگر یونٹ کے یونٹوں کے عہدیداران۔ کارکنان اور نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس کے آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا جسکی سعادت حافظ صغیراحمد نے حاصل کی اس موقع پر غلام نبی مری۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر علی احمد قمبرانی۔

میر مصطفے سمالانی۔ بی این پی کوئٹہ کے رہنما ڈاکٹر شبیراحمد قمبرانی۔ ٹکری نذیراحمد محمدشہی۔ بالیل مینگل اور ضیا مینگل نے خطاب کرتے ہوئے ریاستی مظالم کے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بلوچ قوم پر جو مظالم ریاست کی طرف سے شروع کیا گیا جو کہ قابل مذمت ہے اب حکومت نے ہمارے ننگ و ناموس پر وار کرکے ہمارے بلوچ خواتین ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ اور دیگر خواتین اور مرد افراد کو گرفتار کرکے ان پر جھوٹے مقدمات درج کی ہے جوکہ ناقابل برداشت اور ظلم کی آخری حد ہے اس ظلم کیخلاف قائد بلوچستان سردار اخترجان مینگل نے تاریخ ساز فیصلہ کرکے لانگ مارچ کا اعلان کرکے جو وڈھ سے نکل کر حکومت کی ہٹ دھرمی کیوجہ سے لانگ مارچ لکپاس کے مقام پر دھرنا دیکر جلسہ گاہ میں تبدیل ہوکر تاریخ رقم کرلی مقررین نے کہا کہ قائد بلوچستان۔

بی این پی کے رہنماں۔ کارکنوں اور تمام بلوچوں کا لانگ مارچ کسی بھی وقت حکومت کے تمام رکاوٹوں کو عبور کرکے کوئٹہ کی طرف روانہ ہوکر ہاکی چوک پر خواتین کی بازیابی تک دھرنا دینگے اس سلسلے میں بی این پی کوئٹہ کے کارکنان اور ہم خیال دوست زہنی طور پر تیار ہوکر گھر گھر مہم چلائے لانگ مارچ کا کوئٹہ میں بھرپور استقبال کرے۔ اس موقع پر بی این پی کوئٹہ کے سینئر رہنمائوں قبائلی اور سماجی کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھے۔آخر میں عوامی رابطہ مہم اور لانگ مارچ کے کامیابیوں کے سلسلے میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی۔