ضلعی انتظامیہ اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کردیئے گئے،نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 3 اپریل 2025 20:20

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2025ء)ضلعی انتظامیہ اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کردیئے گئے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اے سی صدر ماحین حسن کو اے سی سٹی تعینات کر دیا گیا ہے، اے سی نیلور عزیر علی خان کو اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ ،اے سی انڈسٹریل ایریا فروا بتول کو اے سی شالیمار ،اے سی شالیمار نیہل حفیظ کو انڈسٹریل ایریا تعینات کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر یاسر نذیر کو اسسٹنٹ کمشنر صدر ،تقرری کے منتظر فہد شبیر کو اے سی رورل ،تقرری کے منتظر محمد علی کو اسسٹنٹ کمشنر نیلور تعینات کیا گیا ہے۔