المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام عیدملن کااہتمام

المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی انسانیت کی خدمت کیلئے جو ادارے چلارہی ہے ان میں ایک اہم پروجیکٹ یتیم بچوں کی تعلیم وتربیت کاادارہ المصطفیٰ مائی ہو م ہے

جمعرات 3 اپریل 2025 21:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2025ء) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام سالانہ تقریب عیدملن کااہتمام کیاگیا پروگرام کی صدارت المصطفیٰ کے صدرڈاکٹرعبدالرحیم نے کی دیگر مہمانوں میں مولاناکامران قادری،الیا س میمن،معین خان ،فرحان اشرفی ،ادریس عبدالغفار،محمدحسین لاکھانی،امین آدم جی ،جنید منشی،ظفرقریشی ،ندیم ہارون ،ذوالفقارصدیقی ،شہزادآد م جی ،آصف اقبال ،شاہ منیر ،محمد احمد صدیقی ،اشرف میمن اورجنید بغدادی بھی شامل تھے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالرحیم نے کہاکہ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی انسانیت کی خدمت کیلئے جو ادارے چلارہی ہے ان میں ایک اہم پروجیکٹ یتیم بچوں کی تعلیم وتربیت کاادارہ المصطفیٰ مائی ہو م ہے جس میں رہائش پذیر بچوں کے ساتھ ساتھ بزرگ حضرات کاادارہ گوشہ سیدناامیر حمزہ بھی ہے خدمت کے اس عظیم کارخیر کوآگے بڑھاتے ہوئے یتیم بچیوں کیلئے بھی ادارہ قائم کردیاگیا ہے اُمید ہے کہ جلدہی اِس کا افتتاح کردیاجائے گا۔

(جاری ہے)

الیاس میمن نے المصطفیٰ سے تعاون کرنے والے معاونین کاشکریہ اداکیا انہوںنے کہاکہ المصطفیٰ زندگی کے مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دے رہاہے ،جن کی کامیابی کاسہراہمارے ڈونر زاورورکرزسمیت المصطفیٰ کی پوری ٹیم کے سرہے ۔فرحان اشرفی نے کہاکہ عیدکے موقع پر ہمیں شہید ہونے والے اپنے فلسطینی بھائیوں کوفراموش نہیں کرنا چاہیے جن کی تعدادپچاس ہزارسے تجاویزکرچکی ہے ۔پروگرام کے آخر میں ادریس عبدالغفارنے المصطفیٰ کے سرپرست اعلیٰ سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب کی جلداورمکمل صحت یابی کیلئے دعاکرائی ۔