ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلیات شمیم ﷲ کا ہرنو پارک کا دورہ، بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا

جمعہ 4 اپریل 2025 10:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلیات شمیم ﷲ نے ہرنو پارک کا دورہ کر کے وہاں بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پارک میں شہریوں کیلئے، انٹری فیس، کار پارکنگ، جھولوں کی فٹنس، ٹکٹس پر اوور چارجنگ کا نوٹس لیا اور متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی۔ انہوں نے اس موقع پر چند چھولوں کی معیاری فٹنس نہ ہونے کی وجہ سے انہیں سیل کرنے کے بھی احکامات دیئے۔

(جاری ہے)

یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ مالکان غیر معیاری جھولوں کی فٹنس کو مزید بہتر بنائیں، بچوں کی جان کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ انٹری فیس اور جھولوں پر اوور چارکنگ کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹیں گے، ہرنو پارک میں صفائی کے معیار کو بہتر بنایا جائے، شہری بھی جگہ جگہ گندگی پھیلانے سے گریز کریں، ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہر شہری کا حق ہے۔

متعلقہ عنوان :