ضلع کرم میں کوہاٹ امن معاہدے کے تحت 988 چھوٹے اور بڑے بنکرز مسمار کر دیئے گئے،ضلعی انتطامیہ

جمعہ 4 اپریل 2025 12:54

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) ضلع کرم میں کوہاٹ امن معاہدے کے تحت مورچوں کی مسماری کا عمل تیزی سے جاری ہے، شہر میں 988 چھوٹے اور بڑے بنکرز مسمار کر دیئے گئے۔ضلعی انتطامیہ کے مطابق اپر کرم میں 635 جبکہ لوئر کرم میں 353 بنکرز مسمار کر دیئے ہیں، ضلع میں مجموعی طور پر فریقین کے اب تک 988 بنکرز مسمار کیے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پائیدار اور دیرپا امن و امان کیلئے بنکرز کی مسماری بہترین اقدام ہے، اپر اور لوئر کرم کے مختلف مقامات پر مزید بنکرز گرائے جائیں گے۔

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں فریقین کے درمیان 8 ماہ کے لیے امن معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت دونوں فریقین امن معاہدے کی پاسداری کے پابند ہوں گے، دونوں فریقین کے کوہاٹ امن معاہدے پر من و عن عملدارآمد کریں گے۔

متعلقہ عنوان :