ننکانہ صاحب ،اسسٹنٹ کمشنر نے ماڈل ریڑھی بازار کا دورہ کیا اور ریٹ لسٹوں کے مطابق فروخت اور معیار کا جائزہ لیا

جمعہ 4 اپریل 2025 14:30

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صاحب وجہیہ ثمرین نے ننکانہ سٹی کے ماڈل ریڑھی بازار کا دورہ کیا۔انہوں نے ریٹ لسٹوں کے مطابق اشیاءکی فروخت ، کوالٹی ، صفائی ستھرائی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پرانہوں نے اے پی پی سے خصوصی طور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو مقررہ کردہ نرخوں پر معیاری اشیاءکی دستیابی یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ریڑھی بازاروں کے قیام سے غریب ریڑھی بانوں کو روزگار کے بہتر مواقع پیدا ہوئے ہیں اور عوام الناس کو بھی ایک ہی جگہ سے پھل ، سبزیاں و دیگر اشیاءمقررہ کردہ نرخوں پر مل رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریڑھی بازاروں میں صفائی ستھرائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا رہا اور ریٹ لسٹ نمایاں جگہ آویزاں کروائی جا رہی ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے شہر کے مختلف علاقوں میں نئی بنائی جانے والی گلیوں میں میٹریل کی کوالٹی کو چیک کیا اور ناجائز تجاوزات کا جائزہ بھی لیا۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر وجہیہ ثمرین نے گورنمنٹ گورونانک ہائی سکول میں قائم افغان کیمپ کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے افغان باشندوں کے لیے عارضی رہائش میں انتظامات کا جائزہ لیا۔\378

متعلقہ عنوان :