کوہستان لوئر،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کی زیرِ صدارت ایبٹ آباد بورڈ کے زیرِ انتظام امتحانات کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد

جمعہ 4 اپریل 2025 16:09

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کوہستان لوئر کی زیرِ صدارت ایبٹ آباد بورڈ کے زیرِ انتظام امتحانات کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد ہوا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر طارق محمود کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عدیل حسین شاہ کی زیرِ صدارت جمعہ کے روز بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد کے زیرِ انتظام ہونے والے امتحانات کے حوالے سے میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تمام متعلقہ حکام سمیت علاقائی عمائدین و سکولز کے پرنسپلز نے شرکت کی۔

میٹنگ میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے بورڈ امتحانات کے حوالے سے صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد کرنے کا حکم دیا اور شفاف طریقے سے امتحانات کے انعقاد کیلئے علاقائی عمائدین سے تعاون کرنے کی گزارش کی۔

متعلقہ عنوان :