علی امین کے بیانات پر پی ٹی آئی کور کمیٹی کا سخت ردعمل ، معاملہ بانی عمران خان کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ

جمعہ 4 اپریل 2025 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2025ء) پی ٹی آئی کی سیاسی اور کور کمیٹی نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے معاملے کو بانی پی ٹی آئی کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مرکزی قائدین نے واٹس ایپ گروپ میں مو قف دیا کہ علی امین گنڈاپور نے غیر ذمہ دارانہ بیانات دیے، علی امین کو ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیانات نہیں دینے چاہیے تھے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین نے سیاسی و کور کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا جس میں علی امین کے بیانات پر ارکان مشاورت کریں گے۔واضح رہے کہ علی امین نے ایک انٹرویو میں کہا تھا بانی پی ٹی آئی نے ٹکٹوں کی تقسیم پر مرکزی قائدین کو سازشی قرار دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :