صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی سے انڈسٹری فروغ پائے گی،چوہدری شافع حسین

جمعہ 4 اپریل 2025 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ صنعتوں کیلئے بھی بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان خوش آئند ہے،وزیر اعظم کے اعلان کے مطابق صنعتوں کو اب 7 روپے 59 پیسے فی یونٹ کم قیمت پر بجلی ملے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی سے انڈسٹری فروغ پائے گی اور صنعتکاری کا عمل تیز ہونے سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ انڈسٹری کا فروغ حکومت کی پہلی ترجیح ہے،صوبے میں نئے کارخانے لانے کے حوالے سے حکومتی کاوشیں بارآور ثابت ہورہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :