ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم کو پشاور سے گرفتارکرلیا

جمعہ 4 اپریل 2025 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم محمد بلال کو پشاور سے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق کارروائی انسدادِ انسانی سمگلنگ پشاور سرکل نے کی جس میں ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ان چھاپوں کے دوران ویزا فراڈ میں ملوث ملزم محمد بلال کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیائے ہیں۔ ملزم رقم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :