)بہتر سڑکیں نہ صرف عوامی سہولت کا باعث بنیں گی بلکہ تجارتی و اقتصادی سرگرمیوں کو بھی تقویت دیں گی، ڈپٹی کمشنر کیچ

جمعہ 4 اپریل 2025 22:40

تربت / تمپ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2025ء)ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی خصوصی ہدایت اور اسسٹنٹ کمشنر تمپ محمد حنیف نورزئی کی نگرانی میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے عملے نے عید الفطر کی تعطیلات کے بعد مند ردیگ تا تربت سڑک کی مرمت و بحالی کا کام دوبارہ شروع کر دیا ہے یہ اقدام علاقے میں پائیدار سفری سہولیات کی فراہمی اور خستہ حال سڑکوں کی بحالی کے لیے کیا گیا ہے محکمہ ہذا کے کھلی اور جمعدار سمیت عملے نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے مرمتی کام میں تیزی لانا شروع کر دی ہے اسسٹنٹ نے کہا ہے کہ بہتر سڑکیں نہ صرف عوامی سہولت کا باعث بنیں گی بلکہ تجارتی و اقتصادی سرگرمیوں کو بھی تقویت دیں گی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے ان کی ترجیح ہیں اور سرکاری ادارے پوری سنجیدگی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں علاقے کے مکینوں نے سڑکوں کی مرمت کے آغاز پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے ضلعی انتظامیہ کا قابلِ ستائش اقدام قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو فوری ریلیف فراہم ہو۔

متعلقہ عنوان :