روس کا یوکرینی صدر کے آبائی علاقے پر میزائل حملہ، بچوں سمیت 19 افراد ہلاک

بچوں کے کھیل کے میدان اور چھوٹی گلیاں روسی حملے میں نشانہ بنائی گئیں ،یوکرائنی صدر کی مذمت

ہفتہ 5 اپریل 2025 17:16

کیف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2025ء)روس نے یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کے آبائی علاقے پر میزائل حملہ کیا جس میں 16 افراد ہلاک ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یوکرینی حکام نے بتایاکہ یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کے آبائی شہر Kryvyi Rih پر روسی میزائل حملے میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہو گئے، جن میں 9 بچے بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ روسی حملے میں 50 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

(جاری ہے)

یوکرینی صدر زیلنسکی نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کے کھیل کے میدان اور چھوٹی گلیاں روسی حملے میں نشانہ بنائی گئیں ، ایسے حملے اتفاقی نہیں ہوسکتے، روس جانتا ہے یہ توانائی کے تنصیبات ہیں۔صدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ اس قسم کے تنصیبات کسی بھی حملے سے محفوظ رہنی چاہییں۔دوسری جانب روس کی وزارتِ دفاع نے ٹیلی گرام پر جاری ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ یہ حملہ یوکرینی اور مغربی افسران کے درمیان ہونے والی ایک میٹنگ کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ ایک انتہائی درست نشانہ تھا، شہر کے ایک ریسٹورنٹ میں یونٹ کمانڈرز اور مغربی انسٹرکٹرز کی میٹنگ کے مقام پر میزائل حملہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :