بانی پی ٹی آئی کی آٹھ مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

ہفتہ 5 اپریل 2025 17:44

بانی پی ٹی آئی کی آٹھ مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ نو مئی سمیت دیگر الزامات کے تحت درج آٹھ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔

(جاری ہے)

جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل دو رکنی بینچ 10اپریل کو سماعت کرے گا۔بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے توسط سے جناح ہائوس، عسکری ٹاور، تھانہ شادمان اور دیگر مقدمات میں ضمانتیں دائر کر رکھی ہیں۔عدالت نے سپیشل پراسیکیوشن ٹیم کو بھی دلائل کے لیے طلب کیاہے۔