ق*ڈکیتی کی واردات میں ملوث دو ملزمان گرفتاراوستہ محمد پولیس کی کامیاب کارروائی

ہفتہ 5 اپریل 2025 18:25

۱اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2025ء) ڈکیتی کی واردات میں ملوث دو ملزمان گرفتاراوستہ محمد پولیس کی کامیاب کارروائی تفصیلات کے مطابق ایس پی اوستہ محمد کی ہدایات اور ڈی ایس پی سرکل اوستہ محمد گل حسن بہرانی کی زیرنگرانی، پولیس تھانہ سٹی اوستہ محمد کی ٹیم نے نصیر پیٹرول پمپ پر ہونے والی ڈکیتی کی واردات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران پولیس نے ملزمان سے لوٹی گئی نقدی اور موبائل فون بھی برآمد کرلیا۔ ایس ایچ او سٹی سب انسپکٹر مقبول احمد جمالی، سی آئی اے اسٹاف انچارج سب انسپکٹر حضور بخش جمالی، کار لفٹنگ سیل انچارج سب انسپکٹر ریاض حسین ڈاوچ اینٹی نارکوٹکس انچارج اے ایس آئی کرم حسین ببر پر مشتمل پولیس ٹیم نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان اعجاز احمد اور بشیر ریٹی کو گرفتار کیاہے۔ ملزمان کے قبضے سے نقدی اور ایک موبائل فون برآمد ہوا۔ م*ڈسٹرکٹ پولیس اوستہ محمد جرائم کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔