نیب ملتان میں 9 اپریل کو کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا

ہفتہ 5 اپریل 2025 19:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2025ء) چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی ہدایات کی روشنی میں 9 اپریل کو نیب ملتان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ترجمان نیب ملتان سے جاری تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نیب ملتان 9 اپریل کوصبح نو بجے سے دوپہر ایک بجے بمقام نیب ملتان آفس بالمقابل رائل آرچرڈ سوسائٹی کھلی کچہری لگائیں گے۔اس ضمن میں عوام الناس کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ مذکورہ دن شکایات کنندگان براہ راست ڈی جی نیب ملتان کے سامنے پیش ہو کرنیشنل اکاؤنٹنٹیبیلٹی آرڈیننس 1999 کے تحت بدعنوانی یا کرپشن سے متعلق اپنی شکایات جمع کروائیں۔

متعلقہ عنوان :