کسان ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، محمد حنیف گواسکر

کسانوں کو ریلیف دے کر ملکی معیشت کو بہتر بنایا جاسکتا ہے، سٹی صدر ن لیگ

اتوار 6 اپریل 2025 10:40

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2025ء)محمد حنیف گواسکر سٹی صدر مسلم لیگ ن سانگلہ ہل نے کہا ہے کہ ہمارا ملک زرعی ملک ہے انڈسٹریل نہیں ہے کسان کسی بھی ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں گزشتہ برس کسانوں کو سخت مشکلات کا سامنا رہا جس کی بدولت ہرشعبہ ہائے زندگی میں مشکلات رہیں جس کی واضع مثال موٹر سائیکل انڈسٹری کا گزشتہ سالوں کی بہ نسبت بہتر اندازہ لگایا جا سکتا ہے جب تک کسانوں کو ریلیف نہ دیا گیا ملک کی معیشت اسی سطح پر رہے گی ملک کے کسانوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دے کر ملکی معیشت کا گراف ہائی کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :