غزہ میں اسرائیلی بربریت ، اسلامی ممالک اور او آئی سی محض بیانات سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کریں ،راجہ رضوان نصیب

اتوار 6 اپریل 2025 13:55

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2025ء) سابق امیدوار اسمبلی و ممبر مرکزی مجلس عاملہ مسلم کانفرنس برطانیہ راجہ رضوان نصیب نے کہا کہ فلسطین پر ظلم انسانیت کے منہ پر تماچہ ہے ہر ملبے تلے دبی لاش اور ہر ماں کی چیخ و پکار عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ رہی ہے فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت ، بچوں کی شہادت اور انسانی حقوق کی پامالی کی شدید مذمت کرتے ہیں فلسطین کا ہر شہید بچہ امت مسلمہ سے سوال کر رہا ہے لیکن افسوس انسانیت کے علمبردار خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار اسمبلی و ممبر مرکزی مجلس عاملہ مسلم کانفرنس برطانیہ راجہ رضوان نصیب نے اپنے اخباری بیان میں کیاا نھوں نے کہا کہ اسلامی ممالک اور او آئی سی محض بیانات سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کریں تاکہ ظالم کو روکا جا سکے اور مظالم کی داد رسی ہو سکے اگر ہم ایسے ہی خاموش رہے تو تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی ۔