کشمیر ی شال فروش بھارتی پنجاب میں سڑک کے حادثے میں جاں بحق

مقبوضہ جموں وکشمیر: ترال کے دارالعلوم میں آتشزدگی ،12سالہ بچہ جاں بحق،6 دیگر زخمی

اتوار 6 اپریل 2025 14:40

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2025ء)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ضلع پلوامہ کے قصبے ترال میں ایک دار العلوم میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں ایک 12سالہ طالب علم جاں بحق اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب دارالعلوم شاہ ہمدان میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت یاسر بشیر کے نام سے ہوئی ہے جو کچھمولہ ترال کا رہائشی تھا۔

آگ سے عمارت کوشدید نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

مقامی لوگوں نے درجنوں طالب علموں کو بحفاظت نکال لیاجبکہ زخمیوں کوعلاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔دریں اثناء بھارتی پنجاب کے شہر جالندھر کے علاقے سوڈل میں ایک 51سالہ کشمیری شال فروش غلام حسن لون موٹر سائیکل کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔ مذکورہ شخص ضلع کپواڑہ کے علاقے کرالپورہ کا رہنے والا تھا ۔ادھر ایک اسپیشل پولیس افسرجو یکم اپریل کو کولگام نویگ ٹنل کے قریب سڑک حادثے میں زخمی ہوا تھا، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔ ہلاک ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت شوکت احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ یکم اپریل کو ہونے والے اس حادثے میں دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے تھے۔