سرگودھا،تیز رفتاری کے باعث ہائی ایس ویگن اور کار کے تصادم میں خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد شدید زخمی

اتوار 6 اپریل 2025 15:45

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2025ء)سرگودھا میں تیز رفتاری کے باعث ہائی ایس ویگن اور کار کے تصادم میں خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد شدید زخمی ہو گئے جن کو فوری طبی امداد دے کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

سرگودھا جھنگ روڈ 92 موڑ بہک میکن کے قریب تیز رفتاری کے باعث ہائی ایس ویگن اور کار کے تصادم میں خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد چک 117 شمالی کی 22 سالہ ثنا بی بی،55 سالہ محمد یار،2 سالہ وجہیہ نور، سائیوال کا11 سالہ طلحہ،40 سالہ عائشہ بی بی،60 سالہ فیروز بی بی،گروٹ چوک کا 39 سالہ گلاب سلطان،سائیوال کی 30 سالہ مسرت بی بی،28 سالہ صفیہ بی بی،5 سالہ زینب بی بی اور 4 سالہ محمد حسن شدید زخمی ہو گے جن کو ریسکیو نے فوری طبی امداد دے کر ہسپتال منتقل کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :