مہمند سٹوڈنٹس یونین کے زیر اہتمام وسیم مومند کی کتاب ’د پختونخوا وسائل پہ ٹپہ کی‘پر وقارسٹڈی سرکل کا انعقاد

اتوار 6 اپریل 2025 18:20

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2025ء) مہمند سٹوڈنٹس یونین کے زیر اہتمام وسیم مومند کی کتاب ’د پختونخوا وسائل پہ ٹپہ کی‘پر وقارسٹڈی سرکل کا انعقاد ہوا،مذکورہ سٹڈی سرکل نحقی ٹنل کے قریب پبلک لان میں کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں طلبہ و نوجوانان شریک ہوئے،مہمند سٹوڈنٹس یونین کے بانی ممبر سکالر رحمت شاہ مومند نے بطور سپیکر جبکہ مہمند سٹوڈنٹس کے مرکزی صدر عمیر ملک نے بطور معاون سپیکر کتاب کے حوالے مفصل گفتگو کی،اس موقع پر کتاب کے مصنف وسیم مومند بھی موجود تھے جنہوں نے کتاب کے متعلق شرکا کو اگاہ کرکے جامع بحث کی۔

سٹڈی سرکل سپیکر رحمت شاہ مومند نے پختونخوا کے وسائل پر لکھی گئی کتاب کو رائٹر کی بہترین کاوش قرار دیتے ہوئے بتایا کہ اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد صوبے اپنے وسائل پر اختیار کا حق رکھتے ہیں. مگر بدقسمتی سے ہم اس ڈیجیٹل دور میں بھی معلومات تک رسائی کے باوجود کسمپرسی کے زندگی گزار رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کتاب کے خالق وسیم مومند نہایت آسان اور روانگی کے ساتھ پورے پختونخوا کے وسائل کو ایک کتابی شکل دیکر مزید آسان بنادیا ہے جو کہ دریا کو کوزے میں سمونے کے مترادف ہے۔

مہمند سٹوڈنٹس یونین کے صدر عمیر ملک نے شرکا کو آئین کے حوالے دیکر وسائل/قدرتی وسائل پر حقوق کے حوالے سے نشاندھی کی۔سٹڈی سرکل میں سوال جواب کا سیشن بھی ہوا جس کا وسیم مومند نے خود مختصر مگر جامع جوابات دیئے۔آخر میں طلبہ نے کتاب کے مصنف کو مبارکباد دی اور زیادہ تر نوجوانوں نے کتاب موقع پر خرید لیا۔مہمند سٹوڈنٹس یونین گزشتہ کئی سالوں سے پشاور اور مہمند کے مختلف مقامات پر سٹڈی سرکل منعقد کرا رہی ہے جس سے طلبہ میں آگاہی، کتاب دوستی اور سوال و جواب کا کلچر عام ہوتا جارہا ہے،اس طلبہ تنظیم کی جانب سے آنے والا ٹیلنٹ ٹیسٹ ایوارڈز پروگرام ایک بڑی سرگرمی ہے جو کہ عنقریب منعقد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :