ڑ*قلات، بھتہ خوری اور بلیک میلنگ میں ملوث گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

اتوار 6 اپریل 2025 19:05

-قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2025ء)قلات پولیس کی اہم کارروائی، بھتہ خوری اور بلیک میلنگ میں ملوث گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار، ملزمان بڑے زمینداروں و سرمایہ داروں سے کالعدم تنظیموں کے نام استعمال کرکے لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث تھے، واردات میں استعمال موبائل، سمز برآمد، جلد ملزمان کے دیگر ساتھی بھی گرفت میں ہونگے، ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے ایس پی قلات پولیس شہزاد اکبر کا پولیس آفیسران کے ہمراہ پریس کانفرنس، تفصیلات کے مطابق ایس پی قلات شہزاد اکبر نے ڈی ایس پی عبدالرحیم ڈی ایس پی منظور احمد مینگل ایس ایچ او سٹی حبیب اللہ نیچاری، ایڈیشنل ایس ایچ او میر نذیر احمد عمرانی انسپیکٹر قادر لانگو سی آئی اے انچارج حبیب بابئی و دیگر آفیسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قلات میں لوگوں جن میں بڑے زمیندار سرمایہ دارا و دیگر لوگوں سے کالعدم تنظیموں کے نام پر موبائل کے زریعے کالعدم تنظیم کے نام پر بڑے بڑے زمینداروں کو بلیک کرکے لاکھوں روپے طلب کرنے اور مختلف لوگوں کو کال میسجز اور مختلف دھمکیوں سے بلیک میل کیا جاتا جس پر شکایات و اطلاع ملتے ہی قلات پولیس نے اہم کارروائی کے زریعے ان واقعات میں ملوث گروہ کا سرغنہ و اسکا ایک ساتھی گرفتار کرلیا جبکہ گرفتار ملزمان کے مطابق اس گروپ میں دو مزید ملزمان جو انکے ساتھی ہے وہ بھی شامل ہیں جنہیں پولیس بہت جلد گرفتار کریگی ایس ایس پی قلات شہزاد اکبر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم پیسے نہ دینے کی صورت میں فون پر جان سے مارنے کی دھمکی دیتے زمینداروں کی جانب سے اطلاعی رپورٹ درج کرنے پر پولیس نے 24 گھنٹے کے اندر اندر بلیک میلر کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ہندو تاجروں کو بھی بڑے پیمانے پر بلیک میل کیا جارہا تھا انہوں نے کہا کہ ملزم سے متعلقہ فون بھی برآمد کیا گیا کہ جس میں مختلف وائس چینجر ایپس کے زریعہ وائس تبدیل کرکے ٹھیکیداروں اور زمینداروں کو بلیک میل کرتے اس حوالے سے ایک شخص ڈر کے مارے انہیں چار لاکھ روپے بھی پہنچانے والے تھے لیکن ملزمان کی گرفتاری کی وجہ سے مذکورہ شخص کے پیسے بچ گئے گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھی بھی جلد قانون کے کٹہرے میں ہونگے انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لئے قلات پولیس ہمہ وقت تیار ہے اور عوام ایسے عناصر کے خلاف پولیس کے ساتھ تعاون کرے تاکہ ایسے عناصر قانون کی گرفت میں ہو ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہیں اس موقع پر سب انسپیکٹر اشفاق احمد حاجی نسیم شاہوانی حاجی اسماعیل شاہوانی عبدالوہاب زہری فدا احمد جمیل احمد محمد بخش فیاض شاہوانی و دیگر آفیسران و اہلکاران کثیر تعداد میں موجود تھے۔