ق*بچوں سے زیادتی کے الزام میں گرفتار برطانوی رکن پارلیمنٹ ڈین نورس ضمانت پر رہا

اتوار 6 اپریل 2025 19:05

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2025ء)برطانوی رکن پارلیمنٹ ڈین نورس کو بچوں سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کرنے کے بعد ضمانت پر رہا کردیا گیا۔لیبرپارٹی نے رکن پارلیمنٹ ڈین نورس کی گرفتاری کے بعد انہیں پارٹی سے معطل کردیا تھا، 65 سالہ ڈین نورس پر الزام ہے کہ انہوں نے 2000 کی دہائی میں بچوں سے زیادتی کی تھی۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق 2020 میں بھی زیادتی کے کچھ کیسز رپورٹ ہوئے، تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہے، دوسری جانب لیبر پارٹی کے ترجمان نے ڈین نورس کے کیس پر تبصرے سے انکار کردیا۔

بی بی سی کے مطابق 65 سالہ نورس 2024 میں نارتھ ایسٹ سمرسیٹ اور ہنہم سے کنزرویٹو رکن پارلیمنٹ جیکب ریس موگ کو شکست دے کر رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔اس سے قبل وہ 1997 سے 2010 تک پارلیمنٹ میں وانس ڈائک کی نشست کی نمائندگی کر چکے ہیں۔رکن پارلیمنٹ گورڈن براؤن کے دور میں جونیئر وزیر تھے، اور ٹونی بلیئر کے دور میں اسسٹنٹ وہپ تھے۔

متعلقہ عنوان :