ٹ*قلات کے علاقے سے چند روز قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد

اتوار 6 اپریل 2025 20:20

ةکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2025ء) قلات کے علاقے سے چند روز قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش اس کی گاڑی سے برآمد ہوگئی لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز قلات کے کپوتو سے ایک نوجوان کی لنک روڈ سے اس کی گاڑی میں پڑی ہوئی نعش ملی جس کی شناخت امداد اللہ کے نام سے کی گئی بتایا جاتا ہے کہ مقتول چاند رات کو اپنے گھر جاتے ہوئے گاڑی سمیت لاپتہ ہوگئے تھے جس کی گزشتہ روز گاڑی سے نعش ملی نعش ہسپتال منتقل کردی گئی نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی قلات انتظامیہ کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :