نالہ اوج میں تین بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے،پی ڈی ایم اے

اتوار 6 اپریل 2025 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2025ء) شکر گڑھ سیر کیلئے آئی فیملی کیساتھ تین بچے نالہ اوج میں پھسل کر ڈوبنے کی وجہ سے جاں بحق ہو گئے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو بھائی اور ایک بہن شامل ہے ۔فیملی نواحی گاوں کھنا سے دریائے راوی کی سیر کیلئے آئی تھی۔درایں اثنا ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے ڈی سی نارووال سے ٹیلیفونک رابطہ کیااور متاثرہ فیملی کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

ڈی سی نارووال نے بتایا کہ ایمبولینس ریسکیو وہیکل اور اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،اللہ تعالی متاثرہ خاندان کو صبر و جمیل عطا فرمائے ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سیر کیلئے ضرور جائیں لیکن احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں اکیلا نہ چھوڑیں اور ندی نالوں کے قریب ہرگز نہ جانیں دیں۔ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اپنی زندگیوں کو محفوظ بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :