کھدائی کے دوران کنواں بیٹھ گیا، ایک مزدور جاں بحق،دوزخمی

ریسکیو کی بروقت کارروائی، دو مزدور بچا لیے گئے، مزدور کنویں کی تعمیر کا کام کر رہے تھے

پیر 7 اپریل 2025 10:40

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)اینٹیں نکالتے ہوئے کنواں بیٹھ گیا، تین مزدورملبے تلے دب گئے ، ایک مزدور جاں بحق ،دو مزدورزخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے نواحی علاقے میں عبدللہ شوگر مل کے قریب کنویں میں کھدائی کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاںکنویں سے اینٹیں نکالتے ہوئے تقریبا 25 فٹ گہرے کنویں کی زمین اچانک بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں تین مزدور مٹی اور اینٹوں کے تودے تلے دب گئے، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی موٹر بائیک سروس، ایمبولینس اور فائر وہیکل موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں، ریسکیو ٹیم نے دو مزدوروں کو پندرہ فٹ گہرائی سے شدید زخمی حالت میں نکالا جن کی شناخت ابرار ولد اکرم عمر 17سال اور ظفر ولد نذر محمد عمر 27سال کے ناموں سے ہوئی، دونوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے،تیسرے مزدور رنگ علی ولد محمد طفیل عمر 37سال کو جب نکالا گیا تو وہ بے ہوش تھا جسے فورا طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، ریسکیو حکام کے مطابق کنویں سے اینٹیں نکالتے وقت نیچے کی زمین کمزور ہونے کی وجہ سے بیٹھ گئی جس سے مزدور اس کے ملبے تلے دب گئے، تنگ جگہ اور گہرائی کے باعث امدادی سرگرمیوں میں کافی مشکلات کا سامنا رہا،واقعہ کے بعد علاقے میں سوگ کی کیفیت طاری ہو گئی ہے اور اہل علاقہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مزدوروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں، غیر محفوظ کھدائی، حفاظتی تدابیر کے بغیر مزدوری اور اس طرح کے حادثات کو روکنے کے لیے متعلقہ اداروں کی توجہ دلائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :