ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شمیم ﷲ کا رات گئے ہوٹلوں کا معائنہ، صفائی اور ریٹ لسٹ پر عمل درآمد یقینی بنایا

پیر 7 اپریل 2025 14:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شمیم اﷲ نے مانسہرہ روڈ کے دونوں اطراف مختلف ہوٹلوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ہوٹلوں پر صفائی کا جائزہ لیتے ہوئے صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی، ریٹ لسٹ پر عمل درآمد کو یقینی بنایا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہوٹلوں پر کھانا کھانے کیلئے آنے والے افراد کے ساتھ زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ہوٹلوں کے اندر صفائی کا معیار مزید بہتر بنایا جائے، اپنے کچن کو صاف ستھرا رکھیں، کسی بھی قسم کی گندگی نظر نہیں آنے چاہئے۔

علاوہ ازیں وہ متعدد نانبائیوں کی شاپس پر بھی گئے، ان کی تندور کی روٹی کا وزن چیک کیا اور وزن کی کمی پر متعدد نانبائیوں پر جرمانے عائد کئے۔

متعلقہ عنوان :